Wednesday, 15 January 2025, 01:32:20 pm
 
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، مختلف اقدامات کی منظوری
January 14, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے زیر صدارت آج(منگل کو) لاہور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹرسائیکلوں کے لئے حد رفتار ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی ''پنجاب آسان کاروبار فنانس'' سکیم کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کی جامع پالیسی مرتب کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میںکسان کارڈز کے لئے رقم کی حدمیں تیس فیصد اضافے کے ساتھ کسان کارڈز کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔