Thursday, 13 March 2025, 04:47:58 am
 
ڈنمارک کی پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی
March 12, 2025

ڈنمارک نے پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں پائیدار اور جدت پر مبنی حل کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب Linulf نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال طے شدہ ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان کے بحری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا، بندرگاہوں کی کارکردگی بڑھانا اور شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبے میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔