بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے Saida Sukhal Hiranagar میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر فوجیوں نے Reasi اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیس سے زائد نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔