صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی مثبت شرح میں 2سے4فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے اور کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت سے آ رہی ہے۔ معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور فوج کی مدد سے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔