وفاقی حکومت نوجوانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے۔
یہ بات وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے پیر کے روز سہ پہر سوات یونیورسٹی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رانا مشہود نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء مقامی اور بین الاقوامی سکالرشپ اور دیگر تعلیمی مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔
چیئرمین نے کہاکہ وظائف کے ساتھ نوجوان اس پورٹل کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ طلباء اب پاکستان بہبود تعلیم فنڈ سے تعلیمی اخراجات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔