وزیراطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ انیس کروڑ پائونڈ کا القادر ٹرسٹ کیس ملکی تاریخ میں بدعنوانی کا ایک بڑا سکینڈل ہے جس میں ملوث افراد کا احتساب ہوگا اور انھیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے آج(پیر کو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کافیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم ملزمان پیش نہیں ہوئے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تاخیر حربے استعمال کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔
اس موقع پر اپنے ریمارکس میں مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ ملزمان کو این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔