Tuesday, 14 January 2025, 06:08:30 pm
 
وزیر تعلیم کا پاکستان ، کرغزستان ٹیکنالوجی کے تبادلے پر زور
January 13, 2025

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ٹیکنالوجی ، تعلیم اور تحقیق کے تبادلے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات کرغزستان کی تعلیم اور سائنس کی وزیرDOGDURKUL KENDIRBAEVA کے زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم نسواں کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے اسلامی ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے ۔

DOGDURKUL KENDIRBAEVA نے خالد مقبول صدیقی کو کرغزستان میں سیکھنے کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں بتایا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔