دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج تیرہویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ دوہزارچارمیں صرف نو سال کی عمر میں MCPکا امتحان پاس کر کے سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں۔
مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے انہیں امریکہ میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی جب وہ دس سال کی تھیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیامیں اُن کی قابلیت کے اعتراف میں انہیں کئی ایوارڈدیئے گئے۔
حکومت کی جانب سے دوہزارپانچ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے نوازا گیا، اسی سال انہیں سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ بھی ملا۔
ارفع کریم کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا۔
لاہور میں ایک جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا نام اُن کے نام پر رکھا گیاہے۔
وہ چودہ جنوری دوہزاربارہ کو لاہور میں سولہ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔