Thursday, 09 May 2024, 02:53:33 am
طالبان رمضان المبارک میں جنگ بند کردیں، اشرف غنی
April 13, 2021

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران لڑائی بند کریں اور جنگ بندی کی پاسداری کریں۔رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے پیغام میں اشرف غنی نے طالبان کے گروپ سے کہا کہ وہ گفتگو کی بجائے عملی طور پر امن کے حصول کیلئے اپنی رضا مندی ثابت کریں۔ادھر اقوام متحدہ، کینیڈا اور انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالرز نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان سمیت متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران معاہدے کی پاسداری کریں۔