Thursday, 02 January 2025, 09:16:27 pm
 
پاک فوج کا ضلع مہمندکے نوجوانوں میں فنون وثقافت سے متعلق آگاہی کیلئے مہم کاآغاز
May 13, 2024

پاک فوج نے ضلع مہمند کے نوجوانوں میں فنون وثقافت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک مہم کاآغازکیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک ہفتے دورانیے کے فوٹو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔فوٹو گرافی کے مقابلے میں ضلع مہمند اور لاہور کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔

طلباء نے علاقے کے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ اس کے قدرتی وسائل کو بھی اپنے کیمروں میںمحفوظ کیا۔

انہوں نے مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کیا۔