Wednesday, 23 October 2024, 05:59:25 am
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش
June 13, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قتل اور گرفتاریوں کی جاری لہر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر سے جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا فوج اوربھارتی بی جے پی حکومت کی کشمیریوں کے مخالف اپنائی جانے والی پالیسیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے مسئلے کے حل میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کیلئے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر بنائے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ضرور یا درکھنی چاہیے کہ کشمیری آزادی کے لئے مرمٹنے کو تیا ر ہیں لیکن وہ جھکیں گے نہیں اور یہ مہذب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ افراد کا قتل روکنے کے لئے مداخلت کرے۔