Thursday, 31 October 2024, 01:07:13 am
 
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منایا گیا
July 13, 2024

کنٹرول لائن کے دونوںجانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منایا گیا جس کا مقصد تیرہ جولائی انیس سو اکتیس اورتحریک آزادی کشمیرکے ان تمام شہداکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے بھارتی غلامی سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گی اور سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں واقع شہداقبرستان کی طرف مارچ کیاگیاجہاں تیرہ جولائی کے شہدامدفون ہیں۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کی نظر بند قیادت نے کی ہے۔انیس سو اکتیس میں آج کے روزڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے بائیس کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد کشمیر اور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں ریلیوں، سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔