Tuesday, 30 April 2024, 02:26:27 am
ایران نے اسرائیل میں مخصوص اہداف پر درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کردیئے
April 14, 2024

ایران نے اسرائیل میں مخصوص اہداف پر درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کئے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے "وعدہ صادق" نامی آپریشن کے دوران درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے اور اسے شام میں ایرانی قونصلیٹ کو تباہ کرنے کے جواب میں اسرائیلی جرائم پر اسے سزا دینے کی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ادھر عراق، اردن اور لبنان نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائی میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔