Wednesday, 15 May 2024, 03:06:32 pm
رفح پر اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید
April 29, 2024

گزشتہ رات رفح پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ شہر پر دو مختلف اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات فلسطینی شہریوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں سے اب تک چونتیس ہزار چار سو چون فلسطینی شہید اور ستتر ہزار پانچ سو پچھتر زخمی ہوئے ہیں۔اُدھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو ملبے اور نہ پھٹنے والے بمبوں سے صاف کرنے کیلئے چودہ سال لگ سکتے ہیں۔