Tuesday, 30 April 2024, 12:37:03 am
اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے پراقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
April 14, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کی طرف سے اسرائیل پرجوابی ڈرون اور میزائل حملے کے بعد آج رات ایک ہنگامی اجلاس منعقد کررہی ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے ایک ترجمان نے کہاکہ تمام پندرہ ارکان مشرق وسطی کی صورتحال کاسنجیدگی سے جائزہ لیںگے ۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تباہی کے ممکنہ خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے تمام فریقوں پرزوردیا کہ وہ مشرق وسطی میں کئی محاذوں پر فوجی تنازعوں کا سبب بننے والے اقدام سے گریزکرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کامظاہرہ کریں۔