Tuesday, 30 April 2024, 03:27:20 am
بھارت،2023ء میں عیسائیوں کیخلاف تشدد کے 600سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے
April 14, 2024

بھارت میں 2023 کے دوران عیسائیوں کے خلاف تشدد کے چھ سو سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

ہندوستان کے دیہی علاقوں میں عیسائی اداروں پر آر ایس ایس، بجرنگ دل، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور بہت سے دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

آسام میں ایک مقامی ہندوتوا گروپ نے عیسائی اسکولوں کو پندرہ دنوں کے اندر تمام عیسائی علامتوں کو ہٹانے کی دھمکی دی۔

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہندو انتہا پسندوں نے مشنری اسکول انتظامیہ کو اسکول کے دروازوں پر سرسوتی کی مورتی لگانے کا بھی انتباہ دیا۔

عیسائیوں کی مذہبی آزادی کو چیلنج کرتے ہوئے مودی حکومت نے کیتھولک اسکولوں میں ہندوستان کے آئین کے تمہید کو لازمی پڑھنا شروع کردیا۔

بی جے پی نے بین الاقوامی مذہبی عطیہ دہندگان سے گرجا گھروں کے لیے خاصی رقم چھین لی اور ہندوستانی حکومت کی طرف سے عیسائی رہنماں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔

کیتھولک بشپس کی ہندوستانی کانفرنس نے ہندوستانی حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستانی عیسائیوں کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک خط لکھا۔