Wednesday, 23 October 2024, 05:59:26 am
 
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جموں و کشمیر میں جاری قتل و غارت اور گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار
June 14, 2024

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل و غارت اور گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال اور کشمیر مخالف پالیسیوں کے باعث تنازعہ کشمیر حل نہ ہو سکا۔کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری آزادی کے حصول تک اپنی منصفانہ جدوجہد ترک نہیں کریں گے۔