Tuesday, 22 October 2024, 04:06:37 am
 
پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے: مریم اورنگزیب
June 14, 2024

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

آج لاہور میں پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ہمراہ بعد از بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے تین ماہ کے دوران عوام کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیا۔

مریم اور نگزیب نے کہا پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے صحت، زراعت اور دوسرے شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔