وزیراعظم عمران خان نے عوام کوریلیف فراہم کرنے کی غرض سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں14 روپے سات پیسے فی لیٹر' ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13 روپے61 پیسے فی لیٹر' مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے79 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے43 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔