Tuesday, 30 April 2024, 03:36:52 am
افغانستان میں شدید بارشوں سے 33 افراد ہلاک
April 15, 2024

File Photo

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے FARAH ہرات جنوبی زابل قندھار اور دیگر صوبوں میں کم از کم تینتیس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے۔

آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے کے ترجمان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں مکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہوئیں کیونکہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث تقریبا چھ سو مکانات منہدم اور چھ سو کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔