Monday, 29 April 2024, 11:30:16 pm
ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون، اسرائیل پر حملے کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 15, 2024

File Photo

ایران کے وزیر خار جہ حسین امیر عبدالہیان نے اپنے سعودی عرب کے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور ایران کی طرف سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملے کے بعد علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے حملے کے بعد علاقائی صورتحال اور ان کے اثرات اور غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی۔قطر کے وزیر خارجہ نے بھی امیر عبدالہیان سے ٹیلی فون پر بات کی اور علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہر سطح پر استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔