Saturday, 19 April 2025, 04:12:17 am
 
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
April 16, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 1.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

کاروباری سودوں اور سرمایہ کاری کے رجحانات نے خاص طور پر ترجیحی شعبوں جیسے توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی میں نمایاں فروغ دیکھا ہے۔

SIFC کے سنگل ونڈو ماڈل نے پروجیکٹ پر مبنی سرمایہ کاری اور بین وزارتی رابطہ کاری میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

سعودی کمپنی آرامکو ایشیا نے جی او پیٹرولیم میں چالیس فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں جبکہ مصری کمپنی ایم این ٹی ہالان نے کامیابی سے ایڈوانس پاکستان مائیکرو فنانس بینک حاصل کر لیا ہے، جس سے مثر غیر ملکی سرمایہ کاری کی نشاندہی کی گئی ہے۔