انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان قومی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔
انہوں نے آج لیڈرز ان اسلا م آباد بزنس کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد ایک اثاثہ ہے اور حکومت انہیں با اختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو چھوٹے، درمیانے اور اعلیٰ درجے کے ٹیکنیکل کورسز میں تربیت دی جائے گی تاکہ انہیں روزگار سے متعلق فنی مہارتوں سے آراستہ کیا جاسکے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اشتراک سے رواں ماہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے دو روزہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سربراہ اجلاس میں تین سو سے زائد بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔