Wednesday, 23 October 2024, 05:59:20 am
 
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض فوج کی تلاشی و محاصرے کی کارروائیاں
June 15, 2024

فائل فوٹوکے ایم ایس

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج ڈوڈا، ریاسی، راجوری اور کٹھوعہ سمیت کئی اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران جموں کے مختلف علاقوں میں اپنی پکڑ دھکڑ کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے دوران اب تک ایک سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔کُل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس آیس پر مشتمل ہندوتوا مقتدرہ نے کشمیری عوام کے خلاف ایک مکمل جنگ شروع کر دی ہے۔