Wednesday, 23 October 2024, 05:59:17 am
 
گورنرپنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
June 15, 2024

پاکستان میں امریکہ کے قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے آج(ہفتہ) لاہور میں گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے تعلیم، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور تجارت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پنجاب کے گورنر نے پاکستان میں تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے کام کرنے پر امریکی تعاون کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔