Sunday, 19 September 2021, 10:31:27 pm
ملک بھر میں2کروڑ،19لاکھ،62ہزار455 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل
September 15, 2021

ملک بھرمیں کوروناویکسین کی فراہمی کی مہم جاری ہے اور دوکروڑانیس لاکھ باسٹھ ہزارچارسوپچپن افراد کومکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ پانچ کروڑ تیرہ لاکھ نوے ہزارچھ سوافرادنے ابھی تک ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک مجموعی طورپر ویکسین کی چھ کروڑ بیاسی لاکھ ستائیس ہزار تین سو سینتیس خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زائد لوگوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی۔ادھرملک میں ایک ہی دن میں کروناوائرس سے مزیدتہترافرادجاں بحق اوردوہزارسات سوچودہ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ روز چھپن ہزارسات سوتینتیس افرادکے کروناٹیسٹ کئے گئے اورکیسز کی مثبت شرح چاراعشاریہ سات آٹھ فیصدرہی۔وباء سے اب تک مجموعی طورپر چھبیس ہزارنوسواڑتیس افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔