Tuesday, 07 May 2024, 04:10:54 pm
وزیر دفاع کا ایس سی او کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
April 26, 2024

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر وزیردفاع نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کااظہارکیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کی حمایت کی ہے ۔وزیردفاع نے اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے دوست ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں خطے کی سلامتی کے امور اوردفاعی تعاون کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔