Wednesday, 23 October 2024, 05:59:18 am
 
مقبوضہ کشمیر میں حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور بھارتی فوجی ہلاک، تعداد چار ہوگئی
September 15, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں حملے میں زخمی ہونے والا ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔یہ حملہ ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا مرنیوالوں میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور پولیس کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شامل ہے۔