Monday, 29 April 2024, 11:18:07 pm
انسانی حقوق کونسل کی بھارت میں اقلیتوں، میڈیا ، سول سوسائٹی کیخلاف پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کااظہار
April 16, 2024

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے بھارت میں اقلیتوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے خلاف تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں، ان ماہرین نے مایوسی کے ساتھ نوٹ کیا کہ کس طرح پرتشدد گروہوں نے تشدد، من مانی قتل، اور اقلیتوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں عام انتخابات سے قبل حالات مزید خراب ہوں گے۔

ماہرین نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔