Tuesday, 30 April 2024, 03:23:29 am
بھارت کے ہمسائیہ ممالک شدید ناراض،بین الاقوامی میڈیا نے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا
April 16, 2024

بھارت کے ہمسایہ ممالک شدید ناراض ،انتخابات کے پیش نظر بھارتی میڈیا مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ، بین الاقوامی میڈیا مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ گئی ، چین کے ساتھ لداخ تنازعہ بھی سنگین کشیدگی اختیار کرگیا ، پاکستان کیساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں ، اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلادیش کیساتھ بھی دوستی خطرے میں پڑ گئی۔

بی بی سی کی رپورٹ ،،مودی سرکار کے بے شمار اندرونی تنازعات کیساتھ ساتھ بیرونی روابط بھی شدید کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں، مودی سرکار کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں، بھارت خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن چھوٹے ممالک بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

بھارت کے پاکستان کیساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں لیکن اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلادیش کیساتھ بھی دوستی خطرے میں ہے، بنگلادیش میں اینٹی انڈیا مہم دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہاں کی عوام میں بھارت کو لے کر بہت غصہ موجود ہے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں بھی انڈیا آوٹ مہم زور پکڑ چکی ہے جبکہ صدر محمد معیز نے صاف الفاظ میں کہا کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی بھی بھارتی فوجی کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

بھارتی عوام کے مطابق مودی سرکار ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر مینجمنٹ میں بہت ماہر ہے، بھارت میں کچھ بھی اچھا ہو تو اسکا سہرا مودی کے سر سجا دیا جاتا ہے، مودی سرکار انتخابات کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کیساتھ تنازع کو طول دے کر انتہاپسند عوام کے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہمسایہ ممالک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مضبوط بنانے کیلئے بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ مثبت تعلقات ناگزیر ہیں۔