Wednesday, 23 October 2024, 05:59:04 am
 
ایشیاکرکٹ کپ کافائنل کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا
September 16, 2023

ایشیاکرکٹ کپ کافائنل کل دوپہرکولمبومیں بھارت اورسری لنکا کے درمیان کھیلاجائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔ادھررات کولمبومیں ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپرفورمرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو چھ رنز سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے۔جواب میں بھارت کی ٹیم انچاس اعشاریہ پانچ اوورزمیں دوسوانسٹھ رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔