Friday, 13 September 2024, 07:05:57 am
 
بھارتی غاضب فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا
September 16, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہ مولہ میں دو نوجوان شہید کر دیئے۔نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ادھر اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، راجوڑی اور ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔