Wednesday, 23 October 2024, 05:59:11 am
 
عالمی برادری تنازع کشمیرکے حل کیلئے بھارتی حکومت پردبائوڈالے،نعیم خان
November 16, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد خان نے آج رواداری کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق پر مبنی مطالبہ کرنے پر ان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔