کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد رقم کی منظوری دی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارش پر لوہے اور فولاد کی متعلقہ مصنوعات پر محصولات کی اکتیس مارچ 2025ء تک توسیع کی منظوری دی تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس کے بعد مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔