Saturday, 18 January 2025, 04:08:26 pm
 
بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، وزیر اطلاعات
January 17, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے  سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس اسپیس“ پر اظہار خیال کرتے یوئے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، انہوں نے ملک ریاض کا پیسہ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بھی پارٹی کے بانی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی،اب بانی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔