Saturday, 18 January 2025, 04:09:22 pm
 
نائب وزیراعظم کی صنعتی صارفین کو بجلی نرخوں میں ریلیف دینے کی ہدایت
January 17, 2025

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کے صنعتی صارفین کو نرخوں میں رعایت کی فراہمی کا عمل شروع کریں۔

انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں کے بارے میں دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس کے دوران خزانے، بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا۔