متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے سڑکوں پرٹریفک کی روانی اور پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثرہواہے۔
متحدہ عرب امارات میں طوفان کے پیش نظرنجی سکول پہلے ہی بندکردیئے گئے تھے اور سرکاری ملازمین کوگھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ادھرپڑوسی ملک اومان میں شدید سیلاب کے باعث جاں بحق افرادکی تعدادبڑھ کراٹھارہ ہوگئی ہے۔