Tuesday, 03 December 2024, 05:25:04 pm
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر،جماعت اسلامی کے ترجمان زاہدعلی ایڈووکیٹ دوبارہ گرفتار
May 17, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

وہ تین سال سے زائد کی قید کے بعد کچھ دن پہلے جموں کی کٹھوعہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

زاہد علی کو پولیس اور کشمیر خفیہ ایجنسی پلوامہ کے علاقے نیہامہ میں ان کی رہائش گاہ سے لے گئے تھے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد ایڈووکیٹ زاہد علی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کی حمایت نہیں کر رہے۔