Wednesday, 23 October 2024, 05:59:11 am
 
عید تعطیلات،پنجاب حکومت کے مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے جامع انتظامات
June 17, 2024

پنجاب حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔

مری میں سیاحوں کیلئے سات سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ نگرانی کیلئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے سہولت مراکز میں پمفلٹس بھی رکھے گئے ہیں جن میں کسی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری رابطہ نمبرز درج ہوں گے اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے ایک نقشہ بھی موجود ہو گا۔

مری کی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ سیاحت، صحت اور شہری دفاع سمیت تمام انتظامی ادارے سیاحوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مراکز میں موجود رہیں گے۔سہولت مراکز جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی، باڑیاں، لوئر ٹوپہ، گلڈنہ اور سترہ میل پر قائم کئے گئے ہیں۔