Saturday, 27 July 2024, 04:35:23 am
استاد امانت علی کی 49 ویں برسی
September 17, 2023

معروف گلوکار استاد امانت علی خان کی انچاسویں برسی اتوار کے روز منائی گئی ۔

وہ 1922میں بھارت کے شہر پٹیالہ میں گلوکاروں کے خاندان میں پیدا ہوئے وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے تھے ۔

آزادی کے فوراً بعد وہ پاکستان آگئے ، لاہور ریڈیوپر ان کی موسیقی کی محفلیں بہت پسند کی گئیں اورانہوں نے پاکستان میں پٹیالہ گھرانے کے نمائندے کی حیثیت سے جنوبی ایشیاء کا دورہ کیا ۔

وہ ان چند ایک کلاسیکل گلوکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے کلاسیکی اور غزل دونوں کی گائیکی میں شہرت حاصل کی ۔2009 میں انھیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا 1974 میں آج ہی کے دن ان کا انتقال ہوا اور انھیں لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔