File photo
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کے ایک کیمپ پر راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج اور پولیس نے اس واقعہ کو حادثاتی معاملہ قرار دے کر دبانے کی کوشش کی ہے۔