Wednesday, 15 January 2025, 09:46:29 am
 
مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پرعمل پیرا ہے، وقار وانی
September 17, 2023

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور علاقے کے لوگوں کو مالی مشکلات میں دھکیل رہی ہے ۔

مقبوضہ علاقے میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر و قار رسول وانی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کی طرف سے احتجاجی نظام الاوقات کا اعلان کیا ہے جو انیس ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر عملدرآمد سے باز رہے کیونکہ یہ اقدامات جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔