Wednesday, 23 October 2024, 05:59:22 am
 
بھارت لوگوں کو بدترین انسانی حقوق اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے، حریت کانفرنس
November 17, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو بدترین انسانی حقوق اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا او ر وہ اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔