Saturday, 09 November 2024, 09:04:27 pm
 
بنک آف پنجاب بنک صارفین کیلئے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
October 05, 2024

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بنک آف پنجاب بنک صارفین کیلئے پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ کو)لاہور میں بنک کے ہیڈآفس کے دورے کے موقع پر کہی۔

وزیراعلیٰ نے بنک حکام کو اخراجات میں کمی کیلئے موثر اقدامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر سکیم، بائیک پروگرام، ہمت کارڈ اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سمیت کئی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو بلاسود بائیکس کی تقسیم سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیاکہ طلبا اب گھر بیٹھے ڈیجیٹل طریقے سے بائیکس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور آئن لائن قسطیں ادا کرسکتے ہیں۔

مریم نواز کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے سود سے پاک موٹرسائیکل اقدام کے تحت اب تک ایک ہزار پانچ سواکانوے موٹرسائیکلیں دی جاچکی ہیں۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے چالیس ہزار کسانوں کو فی کس ڈھائی لاکھ روپے مل رہے ہیں۔