Saturday, 27 July 2024, 05:30:58 am
صدرکاملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے تحقیق کے فروغ پرزور
November 18, 2023

صدر عارف علوی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی اور تحقیق کے فروغ پرزوردیا ہے ۔

آج اسلام آبادمیں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ علم کے حصول کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترجیح دیں۔صدر نے آن لائن تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے آن لائن ایجوکیشن پالیسی کا اجراء کرے۔