پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے گوادر ماڈل سکول کیپٹن مراد بخش وارڈ میں نکاسی آب کا آپریشن مکمل کرلیا ہے۔1956 میں قائم کئے گئے ماڈل ہائی سکول گوادر کو بلوچستان میں تاریخی اہمیت حاصل ہے جس میں پانچ سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ گوادر ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل، عملے اور طلبا نے ان کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طلبا میں سکول بیگز اور سٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔