Saturday, 19 April 2025, 07:22:21 pm
 
غزہ پروحشیانہ اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی شہید
April 19, 2025

غزہ پرگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم ستر فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیادفتر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک اکسٹھ ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دفتر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملبے تلے دبے ہز اروں افراد بھی شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔