Tuesday, 03 December 2024, 03:50:59 pm
 

مزید خبریں

 
فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
May 19, 2024

فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے ایک وفد نے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی امریکی ایوان نمائندگان کے ایک رکن TERRY MEZA سے ملاقات میں انہیںکشمیریوں پر بھارتی مظالم کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پرTERRY MEZA نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے بلند معیار پر یقین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔وفد نے TERRY MEZA کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک دستاویز بھی پیش کی۔امریکی رکن کانگرس نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹیکساس کے ایوان نمائندگان میں کشمیر کی حالت زار کے حوالے سے جلد ایک قرارداد پیش کریں گی۔