Wednesday, 23 October 2024, 05:59:19 am
 
وزیراعلیٰ مریم نواز کا صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے عملہ کیلئے انعام کا اعلان
June 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے موقع پر تین روزہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام میونسپل اداروں اور ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے والی انتظامی کمپنیوں کے افسران اور عملے نے شدید گرمی کے باوجود عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔