وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں مجرموں کو تلاش کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کی پولیس کیس کی تحقیقات اور مجرموں کی شناخت کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی پانچ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 022افراد کے انٹرویوز کے علاوہ سات گھنٹے کی تین سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا جائزہ لیا گیا ہے۔